پنجاب حکومت کی پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے پرانی یونیفارم بحال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یکم جولائی دو ہزار انیس سے پولیس افسر اور اہلکا پرانی وردی ہی پہنیں گے۔
شہباز گل نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس نے وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ عرصہ پہلےاس سے قبل آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے یونیفارم کی بحالی سے متعلق نوید سنائی تھی۔
