پنجاب حکومت کی قیدیوں کو عیدی ، دو ماہ کی سزا معاف کرنیکا اعلان
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت نےعید پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کےمطابق جس قیدی کی قید چھ ماہ سے کم باقی تھی اسکی قید معاف کردی گئی، ایک سال سے کم سزا والی خواتین اوربچوں کی سزابھی معاف کردی گئی۔
ایسے قیدی جو اپنی سزا پوری کر چکے لیکن جرمانہ کی ادائیگی کی وجہ سے قید ہیں ، ان کی بھی سزا معاف کر دی گئی ۔
دہشتگردی یا ریاست کے خلاف اقدامات کے مقدمات میں ملوث مجرم رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ۔ یہ معافی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302،394،395،396،364اے اور 365اےکے ملزمان کو نہیں ملے گی ۔ منشیات اسمگلنگ کے ملزم بھی اس رعائت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔