Monday, January 30, 2023

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام عدالت عالیہ میں چیلنج

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام عدالت عالیہ میں چیلنج
لاہور ( 92 نیوز ) حکومت پنجاب نے بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا  شہری کی جانب سے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بسنت ایک خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کے باعث اس پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ  انسانی جانوں کا ضیاع بننے والی تفریح کی اجازت دینا خلاف آئین ہے ،لہذا  دوبارہ پابندی عائد کی جائے ۔