Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب حکومت کا لوکل ٹرانسپورٹ بحال کرنے سے انکار

پنجاب حکومت کا لوکل ٹرانسپورٹ بحال کرنے سے انکار
June 4, 2020
لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی  کے باعث پنجاب حکومت نے لوکل ٹرانسپورٹ بحال کرنے سے انکار  کر دیا۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان میں میٹرو بس سروس نہیں چلائی جائے گی، اسپیڈو بس سروس سمیت لوکل ٹرانسپورٹ تا حکم ثانی بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔ دوسری جانب کراچی میں گزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ باضابطہ طور پر چل پڑی ،   ایس او پیز کےتحت  ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت کے احکامات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 3فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، ماسک اور سینیٹائزر کی دستیابی ٹرانسپورٹر کی ذمہ داری ہوگی۔ ہر مسافر کا ٹمپریچر چیک کرنا ہوگا، کھانسی اور بخار میں مبتلا افراد سفر نہیں کریں گے، نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔