Tuesday, December 6, 2022

پنجاب حکومت کا لاہور میں دل کا ایک اور بڑا اسپتال بنانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا لاہور میں دل کا ایک اور بڑا اسپتال بنانے کا اعلان
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں دل کا ایک اور بڑا اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،جناح اسپتال میں بنے گا۔ ابتدائی طور پر دو سو بیڈ کا اسپتال بنے گا اور بعد میں اسے پانچ سو بیڈ تک توسیع دے دی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے کر مکمل پلان مانگ لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت کا فوکس عوام کی فلاح ہے۔ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ لاہور میں قائم دل کے واحد اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گنجائش کم اور مریض زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بے شمار متاثرین کو علاج کے بغیر واپس جانا پڑتا ہے۔