Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب حکومت کا شاپنگ مالز اور آٹوموبائل یونٹس کو بھی پیر سے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا شاپنگ مالز اور آٹوموبائل یونٹس کو بھی پیر سے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ
May 15, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے شاپنگ مالزاورآٹوموبائل یونٹس کو بھی پیر سے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کہتے ہیں شاپنگ مالز کے لئے بھی اوقات کارکاتعین کیا جائے گا، شاپنگ مالز کو سینی ٹائزر، ماسک کی پابندی لازمی ہوگی۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی20- 2018 تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس عرصہ کے دوران رکھے گئے کنسلٹنٹس اور ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس مدت کے دوران فیڈمک کے شروع کردہ منصوبوں، ان پر پیش رفت، مختص بجٹ اور اس کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سو فیصد آباد کاری موجودہ حکومت کی پالیسی ہے، انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگنے سے کئی روزگار کے مواقع بڑھائے جاسکتے ہیں۔ فیڈمک اپنے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے فیڈمک کی20 – 2018 کے دوران کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کرجامع پریزینٹیشن دینے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت، چیئرمین فیڈمک، چیف آپریٹنگ آفیسر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔