Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کیلئے پچاس ہزار محافظ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کیلئے پچاس ہزار محافظ بھرتی کرنے کا فیصلہ
August 18, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کے لیے پچاس ہزار سکیورٹی گارڈ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ چھٹی کے وقت بچوں کو لینے آنے والے والدین کے شناختی پاس بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ طلباءو طالبات کی جان کی یقینی حفاظت کے لیے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ والدین کے لیے شناختی پاس جاری کیے جائیں تاکہ جب سکولوں میں چھٹی ہو تو بچوں کو والدین ہی وصول کر سکیں۔ سکول انتظامیہ کو سکیورٹی کا حصار بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سکولوں کا دورہ بھی کریں گے۔ پولیس افسران سکولوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کو بریفنگ دیں گے جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے تعلیمی ادارے والدین کا اجلاس بھی بلائیں گے جس میں حکومت کی طرف سے کیے گئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں کے اطراف میں سکیورٹی کے پیش نظر کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔