پنجاب حکومت کا تعمیراتی شعبے کے بعد دیگر صنعتوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبے کے بعد دیگر صنعتوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں، مارکیٹوں کو مرحلہ وار کھولنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کر دی ہے، صوبے میں مکمل کرفیو نہیں، معاشی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آج سے 6 اضلاع میں کورونا کی اسمارٹ ٹیسٹنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا، ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد بڑھا کر 6 ہزار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔