Saturday, July 27, 2024

پنجاب حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام، ملتان میں مزید 23افراد نشتر ہسپتال داخل

پنجاب حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام، ملتان میں مزید 23افراد نشتر ہسپتال داخل
October 21, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی وائرس کی روک تھام میں ناکام ہو گئے۔ ڈینگی کے شبہ میں مزید 33 مریض نشتر ہسپتال لائے گئے۔ رواں سال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 210 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ مزید 28 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال 210 مریض ڈینگی مچھر کا نشانہ بن چکے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے مزید 45 مقامات سے ڈینگی مچھر کا لاروا ملا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال میں مجموعی طور پر شہر کے 1255 مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہوچکا ہے جس کے تدارک کے لئے متاثرہ علاقوں میں سپرے کا عمل جاری ہے۔