پنجاب حکومت ڈرگ ترمیمی ایکٹ 2017 پاس کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب حکومت ڈرگ ترمیمی ایکٹ 2017 کا متفقہ آئینی مسودہ تیار ہونے کے باوجود اسمبلی میں پیش کرنے کا وعدہ پورا نہ کرسکی، جس کے باعث صوبے بھر کے کیمسٹس،ہول سیلرز،ڈسٹری بیوٹرز اور مینوفیکچررز ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کو تیار ہو گئے ۔ ٹریڈز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات پورے کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو 3 دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔
گزشتہ سال ہڑتال کے بعد پنجاب حکومت نے چار وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی نے فارماٹریڈزجوائنٹ کمیٹی کے ساتھ 23 ملاقاتوں میں بل کا متفقہ مسودہ بھی تیار کیا، ترمیمی ایکٹ کے مسودے میں جعلی وغیرمعیاری دوا کی تعریف اوراسٹورز اور فیکٹریزیوں کے معائنہ کا طریقہ،سزا وجرمانوں سمیت ہر شق واضع کی گئی ۔
فارما ٹریڈز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین زاہد بختاوری کی زیرصدارت اجلاس میں حکمت عملی تیار کرلی گئی اور فیصلہ کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر 72 گھنٹے بعد پنجاب کے میڈیکل اسٹور، اور ادویات کے پیداواری یونٹ کام روک دیں گے۔
کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مشکل صورتحال سے بچنے کے لیے ڈرگ ایکٹ پاس کیا جائے، وزیر اعلیٰ ملاقات کر کے تحفظات دور کریں۔