Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب حکومت واقعی  92 نیوز کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے : جہانگیرترین

پنجاب حکومت واقعی  92 نیوز کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے : جہانگیرترین
December 6, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت واقعی 92نیوز کے ساتھ انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ کاروبار کے فروغ کےلئے ریاستی اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے رمضان شوگرمل کے مقابلے میں مدینہ شوگر مل اچھی ہے یہ کسانوں کووقت پر پورے پیسے دیتی یہ سب شہباز شریف کو ہضم نہیں ہورہا۔

اسلام آباد میں92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے چینل کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  فیکڑیوں میں حادثے ہوجاتے ہیں رمضان شوگر مل میں بھی تو آگ لگی تھی کئی جانیں بھی گئیں  اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے پنجاب حکومت 92نیوزانتظامیہ کےخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ شہبازشریف کی رمضان شوگر مل کے مقابلے میں مدینہ شوگر مل کسانوں کے ساتھ بہتر سلوک کرتی ہے۔ انہیں وقت پر پورے پیسے بھی ملتے ہیں اسی بات پر شہباز شریف نے مدینہ شوگر مل مالکان کےخلاف ریاستی اداروں کا غلط استعمال شروع کیا جو قابل مذمت ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انصاف کمے ساتھ کھڑے ہیں انصاف یہی ہے کہ اپنے کاروبار کو بچانے کےلئے ریاستی اور حکومتی اد اروں کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔