Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب حکومت نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016جاری کر دیا
December 25, 2016

 لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016جاری کر دیا، پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم کر کے ڈپٹی کمشنر بنادئیے گئے۔

آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنر بطور جسٹس آف دی پیس کسی بھی کریمینل کیس کی سماعت کرسکے گا۔  ڈپٹی کمشنر ز اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی نگرانی کریگا۔، ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کریگا جبکہ  ضلع کے اندر تمام لوگوں کو بہترین سروس  پہنچانے کےلئے اقدامات کریگا۔