Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے شہدا کی یاد گار کی تعمیر کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے شہدا کی یاد گار کی تعمیر کی منظوری دیدی
July 24, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے شہدا کی  یادگار کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، ریگل چوک میں اگلے چھ ماہ میں تعمیر مکمل کرلی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے لاہور پولیس کے اہلکاروں  کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریگل چوک میں یاد گار شہدا تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ یاد گار شہدا کی تعمیر چھ ماہ میں مکمل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہدا کی فیملیز کو شہید کارڈ بھی جاری کیئے جائیں گے جس کے مد د سے شہدا کے اہلخانہ تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں اور ریلوے کرایوں میں رعایت حاصل کرسکیں گے۔