Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب حکومت نے فصلوں کی بیمہ سکیم شروع کر دی

پنجاب حکومت نے فصلوں کی بیمہ سکیم شروع کر دی
February 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت نے کسانوں کے معاشی استحکام اور تحفظ کی فراہمی کے لیے فصلوں کی بیمہ سکیم شروع کر دی ، ابتدائی طور پر سکیم 9 اضلاع میں شروع کرتے ہوئے 168 ملین کی رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے کسانوں کو نقصان سے بچانے کی ٹھان لی ، ملکی تاریخ میں پہلی بار فصلوں کی بھی بیمہ سکیم شروع کر دی گئی تاکہ کم پیداوار یا فصل خراب ہونے کی صورت میں کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے ۔ پہلے مرحلے میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے 9 اضلاع کے کسان اس سکیم سے مستفید ہوں گے  ۔ محکمہ زراعت حکام کے مطابق 5 ایکڑ اراضی پر 100 فیصد جبکہ 5 سے 25 ایکڑ تک اراضی پر 50 فیصد نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ، کسان بھی اس سکیم پر خوش دکھائی دیتے ہیں  ۔ فصلوں کی بیمہ سکیم کے تحت کپاس ، دھان ، گندم کے علاوہ باغات اور سبزیوں کے کاشتکار بھی مستفید ہو سکیں گے ۔