پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دئیے، وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہےکہ کل سے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلیں گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوی کے بعد مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بازار اور مارکیٹیں بھی رات دس بجے تک کاروبار کر سکیں گی، کل سے صوبے بھر میں مزارات بھی کھول دئیے جائیں گے۔