Wednesday, December 7, 2022

پنجاب حکومت نے تمام دفاترز میں عوام کا داخلہ بند

پنجاب حکومت نے تمام دفاترز میں عوام کا داخلہ بند

لاہور ( 92 نیوز)  کورونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے تمام دفاترز پر عوام کا داخلہ بند کردیا  ، سول سیکرٹریٹ میں بھی عوام کو داخلے سے روک دیا گیا ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر میں سٹاف کو کم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ،  سرکاری دفاتر میں صرف متعلقہ اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، باقی ماندہ سٹاف بذریعہ سکائپ، واٹس ایپ کام کریں گے اور کال پر موجود رہیں گے۔

سرکاری دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کو معطل کر دیا گیا ہے  ، سرکاری دفاتر میں ملازمین کو دفتر آنے سے روک دیا گیا،صرف اہم محکموں کے ضروری افراد ہی دفترآرہے ہیں ۔