پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔
چھٹیوں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی اور 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔