Tuesday, October 4, 2022

پنجاب حکومت نے بناولینٹ آرڈیننس کانوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب حکومت نے بناولینٹ آرڈیننس کانوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت نے بناولینٹ آرڈیننس کانوٹیفکیشن جاری کردیا ، 92نیوز نے آرڈیننس کی کاپی حاصل کرلی ، شادی گرانٹ ڈیڑھ لاکھ سے کم کرکے 80ہزارکردی گئی ۔

بناولینٹ آرڈیننس کے مطابق  تدفین کے لیے رقم پچاس سے کم کر کے 35 ہزارکردی  ،تعلیمی  وظائف بھی کم کر دیے گئے، اسکالرشپ کے لیے رقم 20 ہزار سے کم کر کے  10 ہزار کر دی گئی۔

انٹرمیڈیٹ، بی اے یا مساوی ڈپلومے کے لئے 28 ہزار روپے مختص  جبکہ  ماسٹرز ،جی ڈی ایس،ایم بی بی ایس، بی ایس سی انجینئرنگ، بی ایس سی آنراوربی فارمیسی کے لئے 32 ہزار روپے سالانہ مقرر کئے گئے ۔

منتھلی گرانٹ کے زمرے میں پہلے 10 ہزار ، 15 اور 20 ہزار روپے مختص تھے جوکم کر کے چھ ہزار پانچ سو ، گیارہ ہزار پانچ سو اور پندرہ ہزار پانچ سو روپے کر دیے گئے ۔