Monday, October 3, 2022

پنجاب حکومت نے بجلی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے کام تیز کردیا

پنجاب حکومت نے بجلی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے کام تیز کردیا
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے بجلی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے کام تیز کردیا ہے،بارہ سو میگا واٹ کے چار سولر پاور پلانٹ  بھی لگائے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب راشد لنگڑیال کو بارہ سو میگا واٹ کے ان سولر پاور پلانٹس کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ راشد لنگڑیال چار پاور پلانٹس میں سے ایک پاور پلانٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہوں گے،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی ایک سولر پاور پلانٹ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمود احمد کو بھی ایک پلانٹ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر لگایا جائے گا۔