Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب حکومت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی کنسلٹنسی میں بھی اپنوں ہی کو نوازا

پنجاب حکومت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی کنسلٹنسی میں بھی اپنوں ہی کو نوازا
January 23, 2018

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی کنسلٹنسی میں بھی اپنوں پر نوازشات کو مدنظر رکھا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کنسلٹنسی انجینئرنگ کنسلٹنسی پنجاب کو دینے کا حکم دیا ۔
ذرائع کے مطابق کم قیمت پر پیشکش کے باوجود کنسلٹنسی نیسپاک کو نہ ملی بلکہ انجینئرنگ کنسلٹنسی پنجاب کو ہی ملی۔
ذرائع نے کہا کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی نے حکومت پنجاب کو دو سو چالیس ملین روپے کی ڈیمانڈ دی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ نیسپاک یہی کام صرف پینتیس ملین روپے میں کرنے پر راضی ہے جس پر انجینئرنگ کنسلٹنسی نے پیسے کم کر کے ایک سو نوے ملین روپے کر دیئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی کمپنی کو بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ ابھی تک بھی بہت زیادہ فرق ہے جس پر انجینئرنگ کنسلٹنسی کمپنی ساڑھے چونتیس ملین روپے میں کام کرنے پر راضی ہو گئی ۔
صورتحال معلوم ہونے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا تھا کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی حکومت کا ادارہ ہے جتنے بھی پیسے لیتے خزانے میں ہی جاتے لیکن گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انہوں نے اس حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا ۔
انجینئرنگ کنسلٹنسی نے درحقیقت کام خود کیا ہی نہیں بلکہ آگے جرسی انجینئرنگ کمپنی کو آؤٹ سورس کر دیا ۔