Saturday, July 27, 2024

پنجاب حکومت نے احتساب ریلی ناکام بنانے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں : نعیم الحق

پنجاب حکومت نے احتساب ریلی ناکام بنانے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں : نعیم الحق
August 13, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے  ترجمان  نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے احتساب ریلی کو ناکام  بنانے کے لئے صوبے میں  جگہ جگہ  رکاوٹیں کھڑی کر دی  ہیں اور لوگوں کو  ریلی میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر رکاوٹیں توڑ کر ہمارے کارکن احتساب ریلی میں پہنچیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان حکومتی ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ۔