Sunday, December 4, 2022

پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکولز مالکان کا آج اسکول بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکولز مالکان کا آج اسکول بند رکھنے کا اعلان
لاہور ( 92 نیوز ) سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر   پرائیویٹ اسکولز مالکان نے آج ملک بھر میں  اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا جب کہ  محکمہ تعلیم پنجاب نے آج سرکاری اسکولز میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔ یو ای ٹی لاہور  اور سب کیمپسز میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے  ترجمان یونیورسٹی یو ای ٹی علی ارشد کے مطابق یونیورسٹی  یکم نومبر بروز جمعرات معمول کے مطابق اپنے اوقات کار میں کھلے گی ۔ کراچی میں  کیتھولک بورڈ ایجوکیشن کراچی نے جمعہ تک  اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ ترجمان کیتھولک بورڈ کراچی کے مطابق شہر کے حالات ، بند راستوں کے سبب اسکول دو دن بند رہیں  گے۔ ترجمان کیتھولک بورڈ کراچی نے کہا کہ  تمام طلبہ ،اساتذہ کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیا گیاہے، اسکول پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔