Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب بھی ہمارا، وفاق بھی ہمارا ہو گا ، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

پنجاب بھی ہمارا، وفاق بھی ہمارا ہو گا ، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  وفاق اور پنجاب میں نمبر پورے کر لئے ، ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں  حکومت بنانے کیلئے نمبر پورے کر لئے ہیں ، مسلم لیگ ق وفاق اور پنجاب میں حکومتی اتحاد کا حصہ ہو گی ۔ نمبر گیم کی دلچسپ گیم کے بعد ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری میڈیا کے سامنے آئے اور دعویٰ کیا کہ وفاق اور پنجاب  میں حکومت بنانے کے لئے نمبرز پورے ہو گئے  ، ق لیگ پی ٹی آئی کی اتحادی ہو گی اسے وزارتوں میں بھی حصہ ملے گا ۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہو گا تو تحریک انصاف سے مگر وہ ہو گا جس کا نام عمران خان دیں گے ۔ فواد چودھری بلوچستان میں حکومت سازی پر بھی بولے  اور کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں ، حکومت بنانے کے لئے پوری دنیا میں لابنگ ہوتی ہے ۔ عمران خان کے فیصلوں پر پارٹی ارکان عمل کریں گے۔