پنجاب بھر میں کل سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پنجاب بھر میں کل بدھ 22 جنوری کو ایک روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بھال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے رات 8 تک گیس دستیاب ہو گی ، اگلے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
سردیوں کی آمد کے بعد سہی پنجاب سمیت پورے ملک میں گیس کیساتھ ساتھ سی این جی کا بھی بحران ہے جس کے باعث سی این جی کی فراہمی کے وقت اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ۔