Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تاحال جاری، نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا، حکومت کے خلاف نعرے بازی

پنجاب بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تاحال جاری، نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا، حکومت کے خلاف نعرے بازی
October 13, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنےمطالبات کےحق میں احتجاجی دھرنا دیا جوکہ تاحال جاری ہے۔ مذاکراتی ٹیم کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ پنجاب بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنےمطالبات کےحق میں احتجاجی دھرنا دیا اور فیصل چوک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سول سرونٹ تسلیم کیا جائے اور دو ہزار بارہ سے لے کر اب تک کے بقایا جات بھی ادا کیے جائیں۔ احتجاج کےدوران طبیعت خراب ہونے کے باعث ایک خاتون بے ہوش ہو گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد ہوش میں لایا گیا۔ سی سی پی او لاہور، ڈی جی ہیلتھ پنجاب زاہد پرویز اور سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق نے ہیلتھ ورکرز یونین کی صدر رخسانہ انور سے مذاکرات کیے جو دو گھنٹے تک جاری رہے۔ مذاکرات کے بعد ٹیم نے سول سرونٹ تسلیم کیے جانے کا مطالبہ ماننے کا اعلان کر دیا۔ یونین کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ جب تک ان کو سول سرونٹ مانے جانے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہو گا تب تک احتجاج جاری رہےگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔