Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب بھرمیں مسیحاایک بارپھرسراپااحتجاج ،مریض رل گئے

پنجاب بھرمیں مسیحاایک بارپھرسراپااحتجاج ،مریض رل گئے
July 13, 2017

 

لاہور(92نیوز)پنجاب بھرمیں مسیحاایک بارپھرسراپااحتجاج بن گئے، شہرکے تمام اسپتالوں  میں اوپی ڈیز کابائیکاٹ کیا اورسڑکوں پراحتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی۔ ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں مریض اور سڑکوں پرشہری دربدرہوگئے.

تفصیلات کےمطابق لاہورکے  تمام اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بارپھراحتجاج کیااور او پی ڈیز بند کردیں، جناح اسپتال کے ڈاکٹرزنے کینال روڈ،میواورگنگارام اسپتال کے ڈاکٹرزنے مال روڈ پراحتجاج کیا۔ سروسز اورپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے جیل روڈ پرمیدان لگایا۔ مظاہرین  نے  مطالبہ کیا کہ ایڈ ہاک ڈاکٹرزکو فوری ریگولر کیا جائے سنٹرل انڈکشن پالیسی ختم کی جائےالیکٹریکل انجینئر کی بجائے ڈاکٹر کو سیکرٹری ہیلتھ لگایا جائے۔

اسپتالوں کی اوپی ڈیزبندہونے کے باعث جہاں مریضوں اوران کے لواحقین کوشدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑا وہیں سڑکیں بندہونےسے بھی شہری خوارہوتے رہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے  کہ سیکرٹری ہیلتھ کے استعفے سمیت ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کادائرہ ملک بھرتک پھیلادیاجائے گا.