Wednesday, September 28, 2022

پنجاب : بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ سکیم جاری

پنجاب : بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ سکیم جاری
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ سکیم جاری کر دی۔ پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ پانچ دسمبر کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری پولنگ اسکیم کے مطابق تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے پنجاب میں چودہ ہزار چار سو ستر پولنگ سٹیشن جبکہ چالیس ہزار پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے دوران پنجاب میں چودہ ہزار چار سو ستر پریذائڈنگ افسران، اسی ہزار اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسر اور چالیس ہزار پولنگ آفیسرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری سکیم کے مطابق پنجاب میں کل اکتیس ہزار اٹھ سو اڑتالیس امیدوار مدمقابل ہیں۔ اٹھارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے جن میں ڈسڑکٹ کونسلز کے پندرہ اور میونسپل کارپوریشن کے تین ممبران شامل ہیں۔ پنجاب کے بارہ اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ اٹھہتر لاکھ بتیس ہزار نو سو پینتیس ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد اٹھہتر لاکھ ننانوے ہزار باون جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ننانوے لاکھ تینتیس ہزار اٹھ سو تریاسی ہے۔ جن بارہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں ان میں راولپنڈی ،ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،جھنگ، راجن پور، مظفرگڑھ،لیہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔