Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اینمل سلاٹر ایکٹ میں ترمیم‘ مردار‘ مضرصحت گوشت بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب اینمل سلاٹر ایکٹ میں ترمیم‘ مردار‘ مضرصحت گوشت بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ
September 28, 2015
لاہور (92نیوز) مردار اور مضرصحت گوشت فروخت کرنیوالوں سخت سزائیں اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ پنجاب اینمل سلاٹر ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مردہ گوشت بیچنے والو ں کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے۔ حرام، کم عمر، مادہ اور لاغر جانور کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے بغیرمہر گوشت کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والے کو چھ ماہ تک قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اینمل سلاٹر ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ مضر اور مردار گوشت کے گھناونے کاروبار کے تدارک کیلئے کیا گیاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔