Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی نمبر گیم مکمل ہو گئی

پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی نمبر گیم مکمل  ہو گئی
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پنجاب اور وفاق کے تخت کا تاج پی ٹی آئی کے سر سجنے کو تیار ہے ، ذرائع کے مطابق مزید 7آزاد ارکان قومی و  اسمبلی اور 25ارکان صوبائی اسمبلی کا آج پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے ۔ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبر گیم میں تحریک انصاف نے ن لیگ کو مات دے دی،10 سال اقتدار کے باوجود مسائل جوں کے توں موجود ہونے پر ووٹرز کے ساتھ سیاستدان بھی ن لیگ سے نالاں ہیں۔ سات آزاد ارکان قومی اسمبلی کے بھی آج  پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد وفاق میں  حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف  کی مطلوبہ  تعداد  مکمل ہو جائے گی ۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 14 میں سے 6، جبکہ پنجاب اسمبلی کے 25 میں سے 18 آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں ، تمام ارکان نے وزارتوں کیلئے اختیار عمران خان کو دے دیا ہے۔ دوسری طرف  ن لیگ کو پیپلزپارٹی کی جانب سے تعاون کی امیدیں  دم توڑ گئیں،  مسلسل دس سال تک پنجاب پر براجمان رہنے والی ن لیگ کا پنجاب میں تیسری مرتبہ حکومت بنانے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔