Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ
January 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہو گیا۔ موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے بادل چھا گئے، ہر منظر دھندلا گیا۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے ایم تھری کو لاہور عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا۔ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند ، موٹر وے ایم ون پر بھی پشاور سے رشکئی تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

 ملتان، خانیوال، ساہیوال، سانگلہ ہل میں حد نگاہ انتہائی کم رہنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ موٹر وے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔