Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ،حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ،حادثات میں پانچ افراد جاں بحق
December 12, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہورسمیت پنجاب اورسندھ کےمختلف شہروں پر دھند کا راج برقرار ہے۔ رات گئے سے کئی مقامات پر حد نگاہ صفر رہی۔سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایک طرف جہاں موٹروے مختلف مقامات پر بندرہی تو دوسری طرف لاہورایئرپورٹ کو بھی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا۔دھند کے باعث مختلف شہروں میں ہونے والے حادثات نے پانچ افراد کی جان لے لی۔

تفصیلات کےمطابق سڑکوں پرحدِنگاہ صفر موٹروے مختلف مقامات پر بند۔ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر اورلاہورایئرپورٹ بند۔ ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں بھی ضائع یہ خلاصہ ہے پنجاب اورسندھ کے مختلف علاقوں پر چھائی دھند کے اثرات کا۔

ملک کے مختلف شہروں میں دھند اندھا دھند ہوگئی جس سے ناصرف سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی بلکہ دھند کے باعث لاہورایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھندکا یہ سلسلہ رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان ہےجس سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

دوسری طرف دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوگئیں ملتان میں ٹریکٹرٹرالی اورباراتیوں کی گاڑی کی دھند کی وجہ سے ٹکراگئی، حادثے میں50سالہ خورشید بی بی،20سالہ شعیب،10سالہ عاصم جاں بحق ہوگئے۔ بچوں سمیت چھ افرادشدیدزخمی بھی ہوئے۔

دھند کی وجہ سے شیخوپورہ کےقریب چارگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے میں ایک شخص کی جان گئی اورگیارہ افرادکو زخم آئے۔

اُدھرہارون آباد میں کھاٹاں کےقریب دھندکے باعث بس اورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکرہوگئی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق اوردو شدید زخمی ہوئے۔