Sunday, December 4, 2022

پنجاب اور سندھ میں پولنگ کامقررہ وقت ختم

پنجاب اور سندھ میں پولنگ کامقررہ وقت ختم
  لاہور(92نیوز)پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں پولنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اور سندھ کے 20اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔ دریں اثنا کچھ مخصوص حلقوں میں پولنگ کے وقت میں آدھا گھنٹہ اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہاں پورا وقت پولنگ نہیں ہوسکی تھی ۔