Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 19نومبر کو شروع ہو گا: الیکشن کمیشن

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 19نومبر کو شروع ہو گا: الیکشن کمیشن
September 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 تا 17 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہو گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 14 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15 اضلاع میں ٹنڈو الہ یار، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، سجوال، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، شہید بےنظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں۔