Sunday, September 15, 2024

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں یکم جولائی سے گرمیوں کی چھٹیاں

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں یکم جولائی سے گرمیوں کی چھٹیاں
June 29, 2021

لاہور / پشاور (92 نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں یکم جولائی سے گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے مطابق صوبے میں اسکول یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

اُنہوں نے ٹویٹ پیغام میں بچوں اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں اسکول گیارہ جولائی کو کھل جائیں گے۔