Saturday, January 28, 2023

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر گیس سپلائی فوری بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر گیس سپلائی فوری بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (92 نیوز) گرمیوں میں بھی گیس کا بحران پیدا ہو گیا۔ سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر گیس سپلائی فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ اورکئی شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ سی این جی سیکٹر سے متعلقہ افراد کہتے ہیں اس اقدام سے بے روزگاری مزید بڑھے گی۔ انہوں نے حکومت سے سی این جی سیکٹر سے متعلق اچھا سوچنے کی اپیل کی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔