Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا
January 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بچوں کی موجیں ختم اور پڑھائی شروع ہو گئی ، پنجاب اور خیبر پختونخوا  میں نجی اور سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ، محکمہ تعلیم کی جانب سے 22دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی چھٹیاں ختم ہونے پر طلبہ پڑھائی کا عزم لئے اسکولوں میں پہنچ گئے ،طلبا کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں خوب موج مستی کی اب دل لگا کر پڑھائی پر توجہ دیں گے۔ دوسری جانب شدیدسردی کے باعث اپردیر، دیربالا اور بلوچستان کے انتہائی سرد علاقوں میں سرکاری اسکولز یکم مارچ تک بند رہیں گے ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی سردی کےباعث6روز  تک تعطیلات میں اضافہ کیا گیاتھا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے22دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئیں تھیں۔