Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے
August 15, 2016
لاہور (92نیوز) کھیل کود ختم‘ آج سے پڑھائی شروع۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لمبی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں رونق لوٹ آئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام ہو چکا ہے اور آج طلباءو طالبات نے سکولوں کا رخ کر لیا۔ دونوں صوبوں میں سرکاری اور نجی سکولوں کی رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ سکول کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا۔ دوسری جانب چھٹیوں کے بعد پہلے روز سکولوں میں طلباءکی حاضری میں کمی رہی۔