Sunday, March 3, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر مارکیٹیں آج بھی بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر مارکیٹیں آج بھی بند
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر مارکیٹیں آج بھی بند ہیں۔

لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے 63 دکانیں، اسٹورز اور میرج ہالز سیل اور جرمانے کئے گئے۔

ادھر ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی درجنوں دکانیں سیل جبکہ ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔