Tuesday, September 27, 2022

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے
October 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے۔

ڈینگی مچھر کے وار سے پنجاب میں 173، خیبرپختونخوا میں 102 اور اسلام آباد میں 54 افراد بیمار پڑ گئے۔ لاہور میں سب سے زیادہ 125 ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی اور کورونا کے مریضوں کیلئے مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے جعلی ویکسین کارڈ کی روک تھام کیلئے سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔