Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، پروازوں کا شیڈول متاثر
June 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے متعدد علاقے ڈوب گئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں گجرات، سرگودھا، علی پور چٹھہ، جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ادھر دوسری جانب کوٹلی اور میرپور آزاد کشمیر میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

موسم خراب ہونے کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا، گورنر سندھ عمران اسماعیل اسکردو میں پھنس گئے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق شارجہ سے پشاور آنے والی فلائٹ لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئی۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 369  منسوخ کر دی گئی۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 کو لاہور موڑ دیا گیا۔