Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر، موٹروے بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر، موٹروے بند
December 24, 2016

لاہور (92نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جبکہ لاہور سے شیخوپورہ اور پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند ہو گئی۔ جی ٹی روڈ اور نیشل ہائی وے پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ موٹروے پولیس نے غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند دن کے وقفے کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ دھند کی وجہ سے کئی مقامات پر حدِنگاہ صفر ہو گئی جس سے آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

لاہورمیں دھندکی وجہ سے فلائٹ آپریشن کو دھچکا لگا اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا پھر انہیں دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ دھند کی وجہ سے موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ اور پھر پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا۔

دوسری طرف اسلام آباد پشاور موٹروے رشکئی تک بند رہی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔