پنجاب اور خیبرپختونخوا آج بھی دھند کے زیر اثر، موٹرویز کے کئی سیکشنز بند

لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا آج بھی دھند کے زیر اثر ہیں، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
دھند کے باعث موٹرویز کے کئی سیکشنز بند کردیئے گئے، ادھر ملک میں سخت اور خشک سردی برقرار ہے، بلوچستان اور بالائی علاقوں میں نظام زندگی منجمد ہوکر رہ گیا۔
لاہور میں دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں ایک سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے جبکہ پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی