Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں دوسرے روز بھی شدید دھند

پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں دوسرے روز بھی شدید دھند
December 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں دوسرے روز بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ اکثر علاقوں میں حدنگاہ صفر ہو گئی۔

موٹروے ایم تھری کو لاہور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ  تک بند  کیا گیا۔ ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم، ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یار خان  اور کئی مقامات پر سکھر تک بند کرنا پڑی۔

لاہور میں بھی حدنگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا۔ فیصل آباد اور گردونواح میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ مریدکے میں دھند کے باعث نارووال اور شیخوپورہ روڈ کو بھی بھاری ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ قصور اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے۔ رینالہ خورد کے اطرف نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ بھی رات 8 بجے سے بند ہے۔ متعدد انٹرنیشنل فلائٹس منسوخ کر دی گئیں اور کئی تاخیر کا شکار ہیں۔ شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی کئی فلائٹس کو اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ دبئی ، شارجہ، بحرین اور ابوظہبی سے آنے والی پروازیں  بھی 9 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔