Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اسٹیڈیم میں روایتی کھیل دیسی دنگل کا انعقاد

پنجاب اسٹیڈیم میں روایتی کھیل دیسی دنگل کا انعقاد
February 25, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسٹیڈیم میں روایتی کھیل دیسی دنگل منعقد کیا گیا جسے ملتان کے حامد نے جیت لیا ۔

ملتان کے حامد پہلوان نے  اپنے مدمقابل شہوار پہلوان کو چاروں شانے  چت کرتے ہوئے رستم زمان گاما پہلوان دنگل کا ٹائٹل جیت لیا ۔

ایونٹ کا بڑا جوڑملتان کے حامد خان پہلوان اور لاہور کے شہوار پہلوان کے درمیان پڑا جو 50 منٹ تک جاری رہا۔ 

کانٹے دارمقابلہ میں بالآخر جیت ملتان سے تعلق رکھنے والے پہلوان حامد خان کے   نصیب میں ٓآئی۔   میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد  اسٹیڈیم  میں موجود تھی۔

وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سپورٹس کے چیئرمین اعجاز گل نے حامد خان کو ایک لاکھ روپے نقد اور گرز انعام میں دیا جبکہ رنز اپ پہلوان کو پچاس ہزار روپے انعام دیا گیا۔