Thursday, October 6, 2022

پنجاب اسمبلی کے تین ارکان نے استعفے اسپیکر کو جمع کرا دیئے

پنجاب اسمبلی کے تین ارکان نے استعفے اسپیکر کو جمع کرا دیئے

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے استعفے جمع کرا دیے ۔ محمد خان بلوچ، غلام نظام الدین سیالوی اور مولانا رحمت اللہ نے استعفے سیکرٹری اسمبلی کے پاس استعفے جمع کرائے۔
ارکان نے ختم نبوت کے معاملے پر رانا ثنا کے مستعفی نہ ہونے پر استعفوں کا اعلان فیصل آباد کی کانفرنس میں کیا تھا ۔فیصل آباد میں ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس کےبعد استعفوں کا عملی سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے اپنے استعفے باضابطہ طور پر سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرا دیئے ہیں ۔
استعفے جمع کرانے والے ارکان میں محمدخان بلوچ، پیرنظام الدین سیالوی اور رحمت اللہ شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی استعفوں سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آگاہ کریں گے اور تینوں ارکان کو پنجاب اسمبلی بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی ۔
استعفے جمع کرانے والے تینوں ارکان پنجاب اسمبلی نے 10 دسمبر کو فیصل آباد میں پیر حمیدالدین سیالوی کی زیرصدارت ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس میں حکومتی ہٹ دھرمی اور محبت رسولؐ میں استعفوں کا اعلان کیا تھا ، جسے آج انہوں نے عملی جامعہ پہنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھی استعفوں کا امکان ہے۔