Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اسمبلی کا بجٹ آسانی سے منظور کرا لیا گیا

پنجاب اسمبلی کا بجٹ آسانی سے منظور کرا لیا گیا
June 25, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کا بجٹ آسانی سے منظور کرا لیا گیا۔ تمام مطالبات زر منظور ہونے کے بعد پنجاب کا بجٹ تکنیکی طور پر منظور ہو گیا۔ مطالبات زر منظور ہوئے تو حکومتی ارکان کی خوشی دیدنی تھی۔ ارکان نے با آواز بلند خوشی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ ایک گھنٹہ میں تینتالیس مطالبات زر منظور کر لیے گئے۔ پنجاب اسمبلی بدھ کے روز فنانس بل کی منظوری دے گی جس کے ساتھ ہی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ فنانس بل کی منظوری کے بعد ضمنی بجٹ پر بحث اور اس کے مطالبات زر کی منظوری کا آغاز ہو گا۔