Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اسمبلی کا ایوان فیصل سبحان ،احد چیمہ کا معاملہ اٹھانے پر مچھلی منڈی بن گیا

پنجاب اسمبلی کا ایوان فیصل سبحان ،احد چیمہ کا معاملہ اٹھانے پر مچھلی منڈی بن گیا
February 26, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی جانب سے فیصل سبحان اور احد چیمہ کا معاملہ اٹھانے پر مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔تحریک انصاف نے فیصل سبحان  کی بازیابی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 50 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔  پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کا اعتراف کیا تھا جس پر انہیں غائب کر دیا گیا  ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی چین نے دوبارہ حکومت کو لکھاہے ، دوارب روپے کی ناجائز رقم شہبازشریف کے فرنٹ مین کے اکاؤنٹ میں گئی جب کہ حکومت نے پچھلے تین ماہ سے فیصل سبحان کو غائب کردیا ہے  ۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو میں اربوں روپے کے کک بیک اور کرپشن کی گئی ، شہبازشریف کےلئے ملتان میٹروپانامہ ثابت ہو گی۔