Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم پورا نہ ہونے کی نذر ہو گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم پورا نہ ہونے کی نذر ہو گیا
March 9, 2018

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم پورا نہ ہونے کی نذر ہو گیا ۔ بجٹ جیسے اہم موضوع پر تیسرے دن بھی بحث نہ ہو سکی۔
پنجاب اسمبلی کا نو بجے شروع ہونے والا اجلاس ایک گھنٹہ گیارہ منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع تو ہوا لیکن چند منٹ ہی چل سکا جس میں حکومتی رکن رمیش سنگھ اروڑا نے سکھ میرج کی رپورٹ پیش کی۔
وقفہ سوالات بھی سیکرٹری جنگلات اور سیکرٹری ماہی پروری کی غیر موجودگی کے باعث نہ ہو سکا۔
سیکرٹریز کے نہ آنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔
ادھر ارکان کی عدم دلچسپی اور کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔