Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اسمبلی  : پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی  : پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین کی قرارداد منظور
February 9, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین کی قرارداد منظور کر لی اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے رہ گئے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں غیر سرکاری کارروائی کے حوالے سے مختلف قراردادیں ایجنڈے پر رکھی گئی تھیں جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پٹرول کی قیمت چالیس روپے فی لٹر مقرر کرنے کی قرارداد قواعد معطل کر کے پیش کی جس پر حکومت نے قرارداد کی منظوری ترمیم سے مشروط کردی  پھر میاں محمود الرشید کی پٹرول کی قیمت چالیس روپے کرنے کی قرارداد نے کیا رخ اختیارکر لیا آپ خود ہی سن لیں۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کو عوام پر ڈرون حملہ اور حکومت پر اس مد میں بھتہ وصول کرنے کا الزام عائد کردیا۔اسمبلی کارروائی کے دوران مساجد کو بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کی جماعت اسلامی کے رکن وسیم اختر کی قرارداد مسترد کر دی گئی جبکہ سولہ دسمبر کو اے پی ایس کے شہید بچوں سے منسوب کرتے ہوئے اسے بچوں کا قومی دن قرار دینے، تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بتدریج انجیوگرافی کی سہولت فراہم کرنے، نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے، جھوٹے مقدمات اور ایف آئی آرز کی روک تھام کے لیے متعلقہ قوانین میں موزوں ترامیم لانے کی قراردادیں منظور کر لی گئیں جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح دس بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔