Saturday, July 27, 2024

پنجاب اسمبلی : نیوز چینلز کی خواتین اینکرز اور نیوز کاسٹر کیلئے دوپٹہ اوڑھنے کی پابندی لازمی بنانے کی قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی : نیوز چینلز کی خواتین اینکرز اور نیوز کاسٹر کیلئے دوپٹہ اوڑھنے کی پابندی لازمی بنانے کی قرار داد جمع
April 20, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی میں نیوز چینلز کی خواتین اینکرز اور نیوز کاسٹر کیلئے دوپٹے کی پابندی لازمی بنانے کے لئے قرار داد جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پیمرا کے ذریعے تمام ٹی وی کی انتظامیہ کو پابند کرے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آن ائیر ہونیوالے تمام  چینلز کی خواتین نیوز اینکرز اورنیوز کاسٹرز کو دوپٹہ اوڑھنے کا پابند کریں۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی مدیحہ رانا نے جمع کروائی۔ اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی ہی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی نادرا دفاتر میں خواتین کی فوٹو اتارنے کیلئے علیحدہ سے خاتون فوٹو گرافرر بھرتی کرنے کی قرارداد پر بھی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حقوق کیلئے کئی قراردادیں پیش کی گئیں ۔ قانون سازی بھی ہوئی لیکن عملی زندگی میں اس کا نفاذ کم ہی دیکھنے کو  ملا اسمبلی نے حال ہی میں تحفظ حقوق نسواں بل بھی منظور کیا اس بل کو قانونی شکل تو مل چکی ہے لیکن اس کے قواعد اور عمل درآمد کا طریقہ کار ابھی تک زیر التوا ہے۔